کراچی(این این ائی) سید المرسلین اور آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن آج ملک بھر میں عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وسلم کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں كا آغاز بارگاہ رسالت صل اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں حضور نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ عاشقان رسول صل اللہ علیہ وسلم اپنے اپنے انداز میں والہانہ محبت کا اظہار کریں گے جب کہ ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں سے جید علمائے کرام بھی خطاب کریں گے جن میں سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم بیان کی جائے گئی۔
596 total views, 2 views today