خیبرپختونخوا کے چپلی کباب کا بھی ذائقے میں کوئی ثانی نہیں ،چپلی کباب یوں تو صوبہ بھر میں بنائے جاتے ہیں سوات کے چپلی کباب پاکستان بھر کے علاوہ دنیا بھر میں اپنی لذت اور ذائقہ کے لئے مشہور ہیں۔
چپلی کباب کو کھانوں میں اس لیے منفرد مقام حاصل ہے کہ یہ امیر اور غریب دونوں کی دسترس میں ہے۔سوات کے ہر بازار، فوڈ سٹریٹ اور شہر سے باہر ہر گاؤں میں چپلی کباب کی کڑاہی ضرور ہوتی ہے۔چپلی کبابوں کے بننے کی خوشبو نہ صرف مقامی افراد بلکہ باہر سے آنے والوں کو بھی اپنی طرف کھینچتی ہے، چپل کباب خاص طور پر گائے کے گوشت سے بنائےجاتے ہیں مگر چپل کباب بکرے،بھیڑ اور مرغی کے گوشت سے بھی بن سکتے ہیں۔
موسم سرما میں سوات کے چپلی کباب کے ہوٹلز پر خوب رش دیکھنے کو ملتا ہے۔۔ضلع سوات کی نشاط چوک ،بحرین ،مدین ،پپلز چوک تخت بھائی اورمین بازارمرجو، سیدو شریف اور بریکوٹ کے چپلی کبابوں کا جواب نہیں جن کےبننےکی مہک وہاں سے گزرنے والوں کو اپنے طرف کھینچتی ہے ۔
سوات کے بعد تخت بائی ،تارو جبہ، مردان میں مایار ،پشاور،شنکر اور ضلع صوابی میں رشکئی ، کالو خان اورشہباز گڑھی کے چپلی کباب ذائقے میں اپنی مثال آپ رکھتےہیں کوئی ان مقامات پر جائے اور کباب کھائے بغیر واپس آجائے یہ ممکن نہیں ۔
خیبرپختونخوا اپنے مہمانوں کی تواضع چپلی کباب سے کرتے ہیں ۔ مہمان کے کھانے میں چپل کباب نہ ہوں ،ایسا صرف ان مقامات پر ہی ہوسکتا ہے جہاں چپلی کباب دستیاب نہ ہوں۔
1,484 total views, 2 views today