سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی وادی کالام میں دیار کا قیمتی درخت کاٹ کرلے جانے والے افراد کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا ، مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ شب رات 12 بجے قارندکی پاور ہاوس کے سامنے روڑ کے نزدیک کمپارٹمنٹ نمبر 1 کالام میں2 ملزمان دیار کے درختان بزریعہ چینسا کاٹ لیا اور اس کو ایکسکیویٹر کےزریعے گاڑی میں لوڈ کرررہے تھے کہ مقامی لوگوں نے دو افراد کو پکڑ لیا جبکہ باقی ملزمان رات کی تاریکی کا فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے بھاگ گٸے۔
مقامی لوگوں نے صبح دونوں پکڑے گئے ادمیوں کو کوپولیس کے حوالے کردیا جن پر فارسٹ ایکٹ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔
831 total views, 2 views today
Comments