پشاور(سوات نیوز)انصاف کی بلا تا خیر فرا ہمی ہر معا شرے کی بنیادی ضرورت ہو تی ہے، جن معا شروں اور مملکتوں میں انصاف میں تا خیر ہو تی ہے وہ بالآخر انتشار کا شکار ہو جا تے ہیں شا ید اسی لئے کہا جا تا ہے، انصاف میں تا خیر بھی نا انصا فی ہے۔ صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان.صوبائی وزیر قانون نے کہا ہے کہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی محتسب ایسے ادارہ ہے جہاں عام پاکستانیوں کو فوری اور مفت انصاف فراہم کیا جاتا ہے، شکایت گزار کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوتا اور اسے گھر بیٹھے انصاف مل جاتا ہے۔ ان اداروں کے قیام کابنیادی مقصد وفاقی اور صوبائی حکومت کے اداروں کے خلاف بد انتظامی کی شکایات کا ازالہ کرنا اور عام شہریوں کو مفت انصاف فراہم کرنا ہے،اسے آپ غریبوں کی عدالت بھی کہہ سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخواہ کے وزیر برائے قانون فضل شکور خان نےصوبائی محتسب ایکٹ 2010ء و 2013ء ترامیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل صوبائی محتسب کنیز صغریٰ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ڈی جی صوبائی محتسب نے وزیر قانون کو صوبائی محتسب ایکٹ 2010ء و 2013ء کے بارے میں بریفنگ دی اور ان میں کیے گئے ترامیم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
فضل شکور خان نے کہا کہ ہمیں آسان اور جلد انصاف کی فراہمی کو اپنا منشور بنانا ہوگا اور تمام کاموں کو ان کے مقرر کردہ ٹائم فریم میں مکمل کروایا جائے گا۔تاکہ حق دار کو اس کا جائز حق انصاف کے ساتھ ساتھ بروقت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر نے ہدایت جاری کی کہ ادارہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے اور انصاف کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی کو اپنانا ہوگی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔
512 total views, no views today



