سوات(سوات نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری اور صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان اور ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان نے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر1787گرام چرس،249گرام ہیروین،285گرام آئس،6لیٹر شراب برآمد، برآمدکرلی۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔ جبکہ ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ جاوید اقبال نے کاروائی کرتے مجرم اشتہاری محمد فاروق ولد عبد السلام سکنہ مکان باغ حال بھٹئی چوک جو تھانہ مینگورہ کو جرم 381A-400-401میں مطلوب تھا حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔
644 total views, no views today



