سوات(سوات نیوز)خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں جمعہ کی شام سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے اطلاع پر پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نےضلعی انتظامیہ کومراسلہ جاری کر دیا۔ چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، پشاور ، چارسدہ ، باجوڑ ، کرم ، وزیرستان اور کوہاٹ میں تیز بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنےاورالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہے۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اےکے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔۔عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔
736 total views, no views today
Comments



