مینگورہ،سوات میں واپڈا ملازمین کا بونس کے خاتمے پر پبلک بورڈ آف ڈائر یکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،بی او ڈی مردہ باد،مزدور یونین زندہ باد کے نعرے بازی حکومت سے فوری تحقیقات کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سوات سرکل ملازمین نے بورد آف ڈائر یکٹر کی جانب سے بونس کے خاتمے پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ سے سرکل چئیر مین عمرعلی باچاڈویثرنل چیئر مین فضل غفور بابا اور زونل چیئر مین رفیع اللہ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا بونس ملازمین کا حق ہے اور پبلک بورڈ آف ڈائر یکٹر نے ہم سے یہ حق چھین لیا ہے ،
جس کی ہم مذمت کر تے ہیں،کہا کہ اگر فوری طور پر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے،ملازمین کے ہرتال کیوجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،
315 total views, no views today
Comments


