سوات پولیس نے کمسن موٹر سائیکل ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ بغیر لائسنس ڈرائیورز، فلیش لائٹس، وارننگ لائٹس اور بغیر رجسٹریشن موٹرسائیکل ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاون کا آغازکردیا.
پہلے روز مجموعی طور پر 1135 افراد کے خلاف کارروئی عمل میں لائی گئی، جس میں قانون کے خلاف ورزی پر 109 افراد کے خلاف آیف آئی آر درج جبکہ 732 افراد کو وارننگ کرکے ٹریفک چالان دیا گیا۔
ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ کمپین کا مقصد آپ کے بچوں کے مستقبل کو بچانا ہے، آئے روز موٹرسائیکل حادثات کے وجہ سے بہت سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئے لہذا والدین سے اپیل ہے کہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل ہر گز چلانے نہ دیا جائے۔
دوسرے مرحلے میں کمپین کو مزید سخت کر دیا جائے گا جس میں قانون کے خلاف ورزی کرنے پر کمسن بچوں کے والدین پر ایف آئی آر درج کیا جائے گا اور پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ بھی نہیں دیا جائے گا۔
964 total views, 2 views today