سوات (سوات نیوز) ریسکیو1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لے لیا، تحصیل بریکوٹ کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا، ریسکیو1122 کے مطابق خاتون کے حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال منتقلی کے دوران گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں خاتون ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (فاطمہ ) نے پیشہ وارانہ طریقے سے ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کرا دی۔ریسکیو خاتون اہلکار کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے۔ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) صوبے بھر میں خواتین میڈیکل ٹیکنیشن بھی ہر قسم ایمرجنسیوں میں مرد اہلکاروں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دیں رہی ہے۔
664 total views, no views today
Comments



