مینگورہ، پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہید ہونے والے بچوں کی اے ماؤں ہم بھی آپکے کے بچے ہیں۔شہید کبھی مرتے نہیں ۔ بچوں کی میڈیا سے گفتگو۔سیدو شریف میں ایک روزہ دی ایجوکیٹرز سیدو شریف کیمپس کے زیر اہتمام اوپن ڈے کے حوالے سے ایک سیمنار منعقد ہوا۔جس میں بچوں نے پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کو سلام پیش کیا۔اوپن ڈے کے موقع پر بچوں نے مختلف قسم کے ڈرامے ،خاکے ،ٹیبلو،سمیت پشاور آرمی سکول کے شہید بچوں کو خراج تحسین پیش کئے۔
اس موقع پر بچو ں نے غبارے پھوڑے ،گانے گائے ۔جبکہ بچوں نے پنجاب ،سندھ،بلوچستان،پنجاب کے کلچر کے حوالے سے بھی خاکے پیش کئے ۔پرگرام میں بچوں کی والدین کے علاوہ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ریجنل ہیڈ ایجوکیٹرزمیڈم عائشہ شوکت اللہ نے کہا کہ بچوں کی تربیت ٹیچر بھی کر تے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بچوں کو بھی توجہ دیں ۔اور انکے تربیت کا خاص خیال رکھے۔تاکہ بچہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اہم رول ادا کرسکے۔آخر میں میڈم عائشہ شوکت نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور بچوں سمیت صحافیوں میں انعامات تقسیم کی۔اس موقع پر منتظمین پرنسپل مس ہما شاکر ،فنانس عبدالرحمان نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اکیڈمک کوارڈینیٹر سہارا خان ،ثمینہ خلیل ،طاہرہ یاسمین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
525 total views, no views today


