سوات،سوات کے وکلاء نے آٹھ روز بعد ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا وکلاء ججز تنازعے میں کردار قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار دارالقضاء بار کے صدر فضل غفور ایڈوکیٹ ،سوات بار کے صدر ظاہر خان ایڈوکیٹ نے جنرل باڈی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا ہے کہ 19 فروری کو جو واقعہ پیش آیا تھا وہ کسی وکیل کے مسئلے پر نہیں بلکہ حق بات کے وجہ سے ایا تھا ،انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے سلسلے میں ہم نے گزشتہ روز چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے ملاقات کی
اور ملاقات کے دوران انہوں نے ہمارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس میں ناجائز ایف ائی ار زکے خاتمے ،سیشن جج کی چھٹی اور عدالتوں کو بند کرنے کے سلسلے میں انکوائری کی یقین دھانی کرائی گئی ہے جس پر ہم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے مشکور ہے انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ لازم و ملزوم ہیں ۔ اور دو نوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے حل میں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ ، داراقضاء کے جسٹس ملک منظور حسین ، پشاور بار کونسل کے ممبران اور سوات کے تمام وکلاء نے کردار ادا کیا جس پر ہم مشکور ہیں اس موقع پر اجلاس سے دارالقضاء بار کے سابق صدر حلیم خان ایڈوکیٹ ، ڈسٹرکٹ با کے جنرل سیکرٹری عنایت خان ایڈوکیٹ ،نائب صدر خورشید علی ولی خیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
358 total views, no views today


