سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکول جانے والا استاد شدید زخمی ہوگیا ، پولیس سٹیشن مٹہ کے مطابق صبح کے وقت نامعلوم افراد نے باما خیلہ گاوں میں بارہ بور پستول سے سرکاری سکول کے استاد فرمان علی پر فائرنگ کی ، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
اسی طرح اشاڑے کالاکوٹ کے علاقہ میں بھی نامعلوم افراد نے بیس سالہ نوجوان صلاح الدین پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کو ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
676 total views, 2 views today
Comments