تاسوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے عمران نیازی کو سیاسی شہید ہونے نہیں دینگے، مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کو خود کشیوں پرمجبور کر دیا، سیاسی دباؤ کیلئے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانے والوں کا اصل چہرہ اب بے نقاب ہو چکا ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی کیخلاف عوام سڑکوں پر ہیں اس ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام کو احتجاجی تحریک میں بھر پور شرکت کرنا چاہئے عمران نیازی اور ان کا ٹولہ اور مافیا ملک کو دیمک کی طرح چھاٹ رہے ہیں، عمران نیازی جرنیلوں کے انٹرویو ز کا خواب دیکھ رہے ہیں،اپ کے وہ دن چلے گئے ہیں،ان جھوٹے حکمرانوں کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، عمران خان اور پارٹی کے فنڈ میں اربوں ڈالر اسرائیل سے آئے ہیں، نااہل وزیر اعظم عمران خان اسی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، ڈالر کی قیمت 180کو چھو رہی ہے اور مہنگائی آسمان تک پہنچ گئی ہے،پاکستان کیلئے مسلم لیگ ن نے جو کچھ کیا آج پورا ملک اس کا معترف ہے، عمران خان کو یہ احساس نہیں کہ اس غریب عوام کا کیا ہوگا،ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، وہ سوات سنگوٹہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب میں پی ٹی آئی اور اے این پی سے سینکڑوں خواتین شاہ عزت کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوئیں،اس موقع پر خواتین ونگ کی صوبائی صدر ایم پی اے صوبیہ شاہد بھی موجود تھیں، انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران عدلیہ سمیت تمام اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، سیاسی دباو کیلئے جھوٹے مقدمات کا بھانڈہ یو کے کے عدالت نے پھوڑ دیا ہے،آپ تو انٹرنیشنل چور ہے،عمران خان آپکو ایک ایک چوری اور کمیشن کا حساب دینا پڑیگا،عمران خان اور انکے کارندوں کے ملک سے فرار کے دن قریب آگئے ہیں،مگر حساب کتاب کے بغیر بھاگنے نہیں دینگے، نواز شریف اور مسلم لیگ کے پاس ملک کو اس بحرانوں سے نکالنے کا حل ہے،پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
799 total views, no views today



