سوات (سوات نیوز ) سوات کے علاقہ سنگوٹہ میں ن لیگ کی خواتین کا انوکھا احتجاج، گھر کے خالی برتن اُٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے میں ن لیگ خواتین ونگ کی صوبائی صدر صوبیہ شاہد اور دیگر خواتین نے شرکت کی،، خواتین نے پلے کارڈز اٹھائے ہو ئے تھے جبکہ کچھ خواتین کے پاس گھر کے برتن بھی تھے جو کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہی تھیں،، خواتین کا کہنا تھا کہ ناقابل برداشت مہنگائی کے باعث ان کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں،،اور نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے،،مہنگائی کے باعث لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ خدا کیلئے ہمیں پرانا پاکستان واپس دے ۔
930 total views, no views today
Comments



