سوات (سوات نیوز ) سوات میں ن لیگ کے حق میں بڑا بریک تھرو، سیکڑوں خواتین مسلم لیگ ن میں شامل، حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اے این پی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے پاکستان مسلم لیگ ن سے ناطہ جوڑ لیا سیکڑوں خواتین نے شاہ عزت کی قیادت اور انجینئرا میر مقام کی موجودگی میں ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیاجبکہ نئے شامل ہونے والی خواتین نے مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی خواتین نے خالی برتن پکڑے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں خواتین نے پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ا س سلسلے میں سنگوٹہ پورن ہاؤس میں ایک شمولیتی تقریب کے دوران عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شاہ عزت کی قیادت میں اپنے اپنے جماعتوں کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے لیگی قیادت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر انجینئر امیر مقام کے علاوہ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صوبائی صدر ایم پی اے صوبیہ شاہ اور دیگر لیگی عہدیداران بھی موجود تھے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کو عوامی اُمنگوں کا واحد ترجمان جماعت قرار دیا اور کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ن لیگ کاساتھ دینا ہو گا بعدازاں نئے شامل ہونے والی خواتین نے خالی برتن اُٹھائے مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
669 total views, no views today



