پشاور(سوات نیوز)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے جو جعلی کرنسی درہ آدم خیل سے سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 2 لاکھ روپے جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ متنی حمید خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوہاٹ روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم محمد فیاض خان ولد سکندر خان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی درہ آدم خیل کی جانب سے سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے دو لاکھ روپے جعلی کرنسی برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
740 total views, no views today



