سوات (سوات نیوز) سوات میں واپڈا کے اعلیٰ عہدہ داروں کا اہم اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت چیف انجئینر کمرشل گل نبی منعقد ہوا، اجلاس میں S.E واپڈآصف جان مروت سمیت ملاکنڈ ڈیژون کے تمام زون کے XEN اور SDOS نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجئینرکمرشل گل نبی کا کہنا تھا، کہ محکمہ واپڈا صارفین کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں، اور صارفین کا اطمینان اور ان کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن بلخصوص سوات کے عوام نے ہمیشہ محکمہ واپڈا کے ساتھ بھر پور تعاون کیاہے، سوات کے باسی نہ صرف بجلی بلوں کو بروقت ادا کرتے ہیں ہیں بلکہ بجلی چوروں کے ہمیشہ حوصلہ شکنی کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں سو فیصد ریکوری نہ ہونے کے شکایات ملی ہیں، جس کے لئے واپڈا کے اہلکاروں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے ہوگی،اجلاس میں ملاکنڈڈویژن سے آئے ہوئے XEN اور SDOS نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔
676 total views, no views today



