سوات(سوات نیوز)پی ڈی ایم کے زیر اہتمام سوات میں تیسرے روز بھی احتجاجی دھرناجاری ہے۔ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت مٹہ اور خوازہ خیلہ میں بھی اج احتجاجی دھرنا ہوا، جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ضلعی رہنماوں نے شرکت کی، دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے کہا کہ مہنگائی کی حالیہ لہر نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے اب اگلے ماہ سے حکومت مزید پٹرولیم اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کررہی ہے، جو سراسر ظلم ہے، قائدین نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مزید برداشت کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے ۔
460 total views, 2 views today
Comments