بریکوٹ (سہیل باچا سے ) پولیس عوام کے خادم ہے، ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں، پولیس علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی نہ کریں،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سوات ذاہد خان مروت نے بریکوٹ میں پولیس کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایس ڈی پی او بریکوٹ ساجد ممتاز، ایس ایچ او تھانہ غالیگے ذاہد شاہ خان، ایس ایچ او تھانہ شموزئی شاہین شاہ خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر علاقہ معززین، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی نے علاقے کے امن و امان، پولیس کارگردگی سمیت جرائم پر ڈی پی او سوات کا آگاہ کیا، ڈی پی سوات نے مسائل سنتے ہوئے بعض مسائل کی حل کے لئے احکامات جاری کئے جبکہ بعض مسائل کی حل کے لئے ڈ ی ایس پی سرکل بریکوٹ ساجد ممتاز کو حل کرنے کے لئے ٹاسک دیدی، ڈی پی او سوات نے کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی نہ کریں، پولیس عوام کے خادم ہے، عوام ایک پرامن اور جرائم سمیت منشیات سے پاک معاشرے کی قیام میں پولیس اور دیگر اداروں کیساتھ دیں، پولیس اور عوام ملکر ایک پرامن منشیات اور جرائم سے پاک معاشرے کی قیام کو عملی بناسکتے ہیں۔
408 total views, 2 views today