سوات(سوات نیوز)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے 17 سینئر لیکچررز کے تبادلے کردیئے گئے ہیں اور کالج کو وزٹنگ لیکچررز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ،کالج طلبا کے احتجاج پر بھی حکومت کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے، حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق چار لیکچررز کا تبادلہ جہانزیب کالج سے ڈگری کالج خوازہ خیلہ،چار کا تبادلہ ڈگری کالج باغ ڈھیرئی، چھ کا تبادلہ ڈگری کالج مدین کردیاگیا ہے، یہ تمام 17 لیکچررز جہانزیب کالج میں مستقل طورپر تعینات تھے۔
ان لیکچرارز کے تبادلے پر طلبا نے احتجاج بھی کیا تھا تاہم حکومت نے ابھی تک اس پر ایکشن نہیں لیا ہے ۔
482 total views, 2 views today
Comments