سوات(سوات نیوز)کاروان سماجی تنظیم کے زیر اہتمام مالاکنڈ ڈویژن کے سماجی تنظیموں کے نیٹ ورک مالاکنڈ ڈیموکریٹک نیٹ ورک،کے مابین ریجنل نمائندہ کیلئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ انتخابات میں نیٹ ورک کے ممبر تنظیموں نے بڑ چڑ کرحصہ لیا۔الیکشن 39رایے دہندگان نے حصہ لیا اور 5 امیدواران کے حق میں اپنے حق رایے دہی کا استعمال کیا۔پاک وومن کے ھما شاکر نے 14 ووٹ لیکرکامیاب امیدوار قرار پائی۔ انتخاب پہلے سے قایئم الیکشن کمیٹی، مس نصرت اقبال، ڈسٹرکٹ افسر سوشل ویلفیئر سوات، برہان خان، اسسٹنٹ ضلعی الیکشن کمیشن سوات اور پروفیسر عبدالسلام سابقہ پرنسپل گورنمنٹ کالج اف منیجمنٹ سایئنس منگور ہ کے نگرانی میں انجام کو پہنچے۔اخر میں نو منتخب نمائندہ ھما شاکر نے حلف اٹھا یا اور عہد کیا کہ اپنی صلاحتیں سماجی اداروں کے ترقی اور درپیش مسائل کے حل اور جمہوریت کے استحکام کیلئے بروئے کار لاونگی۔ اس نے تما م ممبران کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مس نصرت اقبال، ڈسٹرکٹ افسر سوشل ویلفیئر سوات نے لیانو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران سردار خان، حکیم زادہ اور خسرو شاہ نے نو منتخب نمائندوں نے مس ھما شاکر کو مبار باد دی اور ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مالاکنڈ ڈویژن سے خاتون کی جیتنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں سوچ میں تبدیلی اگیئ ہیں اور خواتین کسی بھی میدان میں اگے بڑھ سکتی ہیں۔ اخر میں کاروان سماجی تنظیم کے پراجیکٹ کو ارڈینیٹر سرزمین خان نے الیکشن کمیٹی کے ممبران، امیدواران اور مالاکنڈ ڈیموکریٹک نیٹ ورک کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپ سب کی تعاون سے پر امن انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا۔
418 total views, 2 views today