مینگورہ،عرصہ درازسے عارضہ دل میں مبتلا مینگورہ کے رہائشی ابراہیم عرف شینا نے حکومت اوردیگرمخیرافراد سے علاج معالجہ کے سلسلے میں تعاؤن کی اپیل کردی ،ایک بچہ اورکرایہ کا گھر سیلاب میں بہہ گئے،سرچھپانے کو جگہ نہیں ،فاقہ کشی پر مجبورہیں ،اس سلسلے میں میڈیا کوتفصیلات بیان کرتے ہوئے ابراہیم عرف شینانے کہاکہ وہ شروع ہی سے محنت مزدوری کرکے دووقت کی روزی روٹی کماتاتھا تاہم ایک سا ل قبل ان پردل کادورہ پڑاجو ان کیلئے جان لیواتوثابت نہیں ہو تاہم انہیں مفلوج کرکے رکھ دیا
جس کے بعد ان میں محنت مزدوری کی سکت باقی نہیں رہی مگراس کے باجود بھی علاج معالجہ اور بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارتارہا مگر پھر ایک ایساوقت بھی آگیا کہ ہلنے جلنے کا بھی قابل نہیں رہا ،انہوں نے کہاکہ غربت ،بھوک اورافلاس کے سبب گھر میں فاقوں نے ڈیرے جمالئے، اس دوران سیلاب آیا میرا ایک بچہ بھی سیلاب کی نذرہوگیاجبکہ ساتھ ساتھ کرایہ کا مکان بھی ریلے میں بہہ گیا جس کے بعد کھلے میدان میں رہنے لگا ،بیماری ،سیلاب کی نذرہوجانے والے بچے کے غم اورتین بچوں کی تعلیم وتربیت کی فکر نے ادھ موا کردیا ،انہوں نے کہاکہ اپناعلا ج کرانے کے ساتھ ساتھ تین بچوں کی تعلیم وتربیت کا بوجھ سر ہے ،انہوں نے کہاکہ میراجو بیٹاسیلاب کی نذرہوگیا ہے اس سلسلے میں نہ حکومت اورنہ ہی کسی اورنے ہمیں کمپنسیش دی ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت میرے پاس نہ سرچھپانے کیلئے گھر ہے اورنہ ہی علاج معالجہ کیلئے وسائل تاہم یہاں کے ایک خداترس نوجوان نے میرے بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری اپنے سر لے لی جس سے یہ بوجھ تو ہلکا ہوا مگر مزید علاج معالجہ کی استطاعت نہیں رہی ،انہوں نے حکومت ،اعلیٰ حکام اورمخیرافراد سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ علاج معالجہ کے سلسلے میں مددکرکے میری زندگی بچائیں ،انہوں نے کہاکہ تعاؤن کرنے والے لوگ03339475288 نمبرپر رابطہ کریں تاحیات دعائیں دوں گا۔
497 total views, no views today


