سوات(سوات نیوز )پی ڈی ایم سوات کا موجودہ بدترین مہنگائی کے خلاف نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ، حکومت مخالف شدید نعرہ بازی، سیاسی کارکنوں سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت، پانچ روزہ احتجاجی دھرنے کے بعد گزشتہ روز پی ڈی ایم سوات نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے جے یو آئی کے نائب امیر مولانا حجت اللہ، ترجمان اعجاز خان، مسلم لیگ ن کے صادق عزیز، ارشاد خان، پختونخوا میپ کے ڈاکٹر خالد محمود و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے آئے روز قیمتوں میں اضافے سے قوت خرید جوب دے گئ ہے عریبوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور غریب فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ تبدیلی کا واویلا کرنے والی حکوت نے چپ کا روزہ رکھ لیا ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں عوام بھوکا مرے یا بھوک سے خودکشی کریں انہیں کوئی فکر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہے جو غریب اور سات سو روپے یومیہ مزدوری کے دسترس سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ اگر مہنگائی میں کمی نہ کی گئی تو لوگ بھوک سے مرجائینگے، خودکشیوں پر مجبور ہو جائینگے انہوں مطالبہ کیا کہ مہنگائی کا خاتمہ کرکے غریب اور بے بس عوام پر رحم کیا جائے ادھر گرین چوک میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ضلعی صدر عرفان چٹان کی قیادت میں کثیر تعداد میں پارٹی جیالوں نے شرکت کی اور حکومت مخالف نعرہ بازی کی،
452 total views, no views today



