ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کا ڈی آر سی مینگورہ کے ممبران سے ملاقات, ڈی آر سی مینگورہ کے ممبران سے ملاقات کے دوران ڈی پی اُو سوات کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان، ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن افسر زمان، ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان بھی موجود تھے۔
ڈی آر سی مینگورہ کے چئیرمین حاجی رسول خان و دیگر ممبران نے ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کا استقبال کیا، ڈی آر سی چئیرمین نے ڈی پی اُو سوات کو ڈی آر سی مینگورہ کے کارکردگی سے آگاہ کیا، ڈی پی اُو سوات نے ڈی آر سی ممبران کے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ڈی آر سی کا مقصد مظلوم اور غریب عوام کو فوری اور سستی انصاف کی فراہمی ہیں۔
495 total views, no views today
Comments



