مینگورہ،سوات کے عوام ،فوج اور ایف سی کے جوانوں نے قرنانیاں دیکر امن قائم کیا، قربانی دینے والوں میں ناظم یوسی ملوک اباد، حبیب اللہ خان بھی تھے،حکومت کو چاہیئے کہ سواتی عوام کے قربانیوں کے بدلے ہر سال یادگار کے طور پر منایا جائے ، سواتی عوام اور شہداء کے بچوں اور دیگر ورثاء کیلئے ٹرسٹ قائم کیا جائے ،شہدا ء کے بچوں کو نوکریاں دی جائے ، ان خیالات کااظہار شہید ناظم یونین کونسل ملوک اباد حبیب اللہ خان کے ساتویں برسی کے موقع پرمقررین نے کیا،
تقریب میں ڈاکٹر خالد محمود ، فضل جلال، فضل اکبر عرف بابا عابد خان انور خان ، کوارڈینیٹر قطر چیئرٹی قاری حفیظ الرحمان، پی پی پی کے رہنما انورنگزیب خان اور اقبال حسین بالے نے خطاب کیا، مقررین نے حبیب اللہ خان کے مشن کو جاری رکھنے عہد کیا، شرکارء نے قرار داد کے ذریعے صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سواتی عوام ، شہداء کیلئے ٹرسٹ قائم کیا جائے اور آج کا دن شہداء کے نام منایا جائے ، انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ شہداء کے بچوں کیلئے نوکریاں دی جائے انہوں نے کہا کہ سواتی عوام پاک فو ج ، پولیس اور ایف سی نے قربانیاں دیکر سوات کو امن کا گہوارہ بنایا قربانی دینے والوں میں شہید ناظم حبیب اللہ خان بھی تھے۔برسی تقریب میں جاوید میر خانخیل ، برکت علی درن خان، محمد علی کے علاوہ سینکٹروں لوگوں نے شرکت کی۔
420 total views, no views today


