اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت میں کمی حکومت کی جامع معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی خط غربت (1.90 ڈالر یومیہ پی پی پی 2011) کی بنیاد پر ورلڈ بینک کے اندازوں کے مطابق مالی سال 2021 میں شرح غربت گزشتہ سال سے 5.3فیصد سے کم ہوکر 4.8فیصد ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2023 تک شرح 4 فیصد تک کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تخلیقِ روزگار کیلئےیہ پیداواری نموکےحوالےسےہماری پالیسیوں کا ثمرہے
576 total views, no views today
Comments



