بریکوٹ،گاؤں پارڑئی میں اباخیل ولی بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر، پارڑئی ٹیم نے ڈڈھارہ ٹیم کو شکست دے کر فائنل جیت لیا ۔تفصیلات کے مطابق گاؤں پارڑئی میں اباخیل ولی بال ٹورنامنٹ جس میں علاقے کے متعد د ٹیموں نے حصہ لیا جس کا فائنل گذشتہ روز پارڑئی ٹیم اور ڈڈھارہ کے مابین کھیلا گیا سخت مقابلے کے بعد پارڑئی ٹیم نے 3-2پوائنٹس سے جیت لیا ۔
تقریب انعامات میں مہمانی خصوصی کیپٹن محمد کاشف تھے جبکہ معززین علاقہ میں اکرام علی خان ایڈوکیٹ،وی ڈی سی ممبر و سابق نائب ناظم محمد فیاض خان ،وی ڈی سی ممبر سجاد علی کے علاوہ دیگر علاقے کے دیگر لوگ کثیرتعداد میں موجود تھے ۔مہمانی خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود کے فروغ کے لئے پاک آرمی نے سوات میں بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں ۔کیونکہ کھیل کود ہی کے ذریعے علاقے میں بدامنی کے خاتمے اور امن وامان کوفروغ دیا جاسکتا ہے ۔بعد میں انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
634 total views, no views today


