اسلام آباد(ان لائن)حکومت اور کالعدم تنظیم میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ۔مذاکراتی کمیٹی کے رکن مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حکومت اور کالعدم جماعت کےدرمیان اتفاق رائےسے معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ یہ معاہدہ کسی کی فتح یاشکست نہیں بلکہ یہ پاکستان کی فتح ہے۔ آئندہ ہفتے معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ مفتی منیب الرحمان نے معاہدے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ۔
456 total views, no views today
Comments



