سوات،سوات کے سیاحتی علاقہ وادی کالام کی سڑک لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مٹلتان کے قریب بند ہوگئی، سیاحتی علاقوں کی رابطہ کا واحد ذریعہ ختم ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، درجنوں دیہاتوں پر مشتمل علاقوں کے عوام اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ، امدادی کام نہ ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قلت کا سامنالوگوں کوکرناپڑرہا ہے، مقامی لوگوں سے ملنے والے رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین روز سے سوات اور وادی کالام کا زمینی رابطہ منقطع ہے،
گاؤں مٹلتان کے قریب گزشتہ بارشوں کی وجہ سے لینڈسلائدنگ ہوئی ، جس کی وجہ سے کالام ، اوشو، کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے، اور سیاحتی علاقوں کے عوام اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں، سڑک کی بحالی کاکام ابھی تک شروع نہ کیا جا سکا ہے،جبکہ مسلسل بارشوں اور برفباری کی وجہ سے پھنسے ہوئے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق اگر بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری رہا تو سڑک پر مزید لینڈسلائڈنگ ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائیگا، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رابطہ کا واحد سہار ا وی فون وائرلیس ہے جو پورے چوبیس گھنٹوں میں بمشکل دو گھنٹے کام کرتا ہے، مقامی لوگوں نے حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج سے سڑ ک بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
377 total views, no views today


