سوات، سوات میں بارش اوربرفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، سردی کی شدت میں اضافہ ، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے مینگورہ شہر میں ہو کا عالم ، سڑکوں سے ٹریفک غائب ، معمولات زندگی درہم برہم، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے سیاحتی اور پہاڑی علاقوں میں مزید چوبیس گھنٹوں تک بارش اور برفباری کا امکان ہے، ضلع سوات میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ضلع بھر کے میدانی علاقوں میں بغیر کسی وقفے کے بارش جاری ہے جبکہ پہاڑی اور سیاحتی علاقوں وادی کالام ، مالم جبہ ، مرغزار، سنگر ، میاندم ، مہوڈنڈ، اتروڑ سمیت دیگر علاقوں میں بغیر کسی وقفے کے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،
جس کی وجہ سے ضلع بھر میں موسم نہایت سرد ہو گیا ہے، جبکہ سردی کی رہی سہی کسر ٹھنڈی ہواؤں نے پوری کرد ی ہے، دن بھر بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر سے ٹریفک غائب رہی جبکہ معمولات زندگی بھی بارش کی وجہ سے متاثر ہے۔
381 total views, no views today


