سوات(سوات نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
سٹی پولیس کا ایس پی لوئر سوات شاہ حسن اور ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو مینگورہ مجیب عالم خان اور ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ مینگورہ اور تھانہ رحیم آباد کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں کارروائی کرتے ہوئے 13منشیات فروش گرفتار کئے، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر7173گرام چرس، 300گرام ہیروین،30بوتل شراب،3عدد پستول، 34عدد کارتوس برآمد کر لی۔
گرفتار منشیات فروشوں میں امجد علی ولد گل نبی سکنہ بنڑ، نعمت اللہ ولد اکبر خان سکنہ آمانکوٹ، قیصر حیات ولد فضل حنان سکنہ بلوگرام، اکبر علی ولد محمد سعید سکنہ اہینگرو ڈھیری، شاد محمد ولد فیض محمد سکنہ دیر حال تختہ بند، عبد القیوم ولد ماسٹر باغ علی سکنہ رحیم آباد، شفیع اللہ ولد عزیز الرحمان سکنہ گنبد میرہ، شمشیر علی ولد بہادر خان سکنہ ایس ڈی او محلہ مینگورہ، فواد علی ولد شمشیر علی سکنہ ایس ڈی اُو محلہ مینگورہ، شامل ہیں۔
گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ مینگورہ اور تھانہ رحیم آباد میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔
ترجمان سوات پولیس
594 total views, no views today



