سوات(سوات نیوز)ڈی ائی جی ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفور خان افریدی نے کہا ہے کہ پولیس اس وقت مکمل طور پر سیاسی مداخلت سے ازادہے اور کسی قسم کی سیاسی دباو قبول نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ پولیس کاکام عوام کی جان ومال کی حفاظت اور ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی قیام ہے جس کیلئے پولیس شروع دن سے عملی قربانیاں دی رہے ہیں اور ائندہ بھی دینگے انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں ترقی اور خوشحال زندگی کیلئے امن ضروری ہے اسلئے دہشت گردی کو روکنے اور منشیات سمیت جرائم کی خاتمے کیلئے عوام کو پولیس اور دیگر فورسزز کا ساتھ دینا چایئے انہوں نے کہا کہ عوام کو انکی جائز حق اور انصاف انکی دہلیز پر دیکر دم لیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ سپورٹس گراونڈ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری سے ڈی اپی او سوات زاہد نواز مروت اور ڈی ایس پی مٹہ سرکل حبیب اللہ خان نے بھی خطاب کیا کھلی کچہری کا اغاز قاری عطاء اللہ نے تلاوت کلام پاک اور انکے ترجمے سے کیا جبکہ کھلی کچہری سے محمد نعیم خان خیرات محمد مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر فرمان علی سواتی ایڈوکیٹ سہراب خان خورشید علی خان ثناء اللہ خان محمد قیوم ہمایون خان ایڈوکیٹ اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی اور تجاویز پیش کی جبکہ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں عوام کیساتھ ساتھ مٹہ تحصیل کے تینوں ڈی ار سی کمیٹیوں کی ممبران اور ذمہ داروں نے بھی شرکت کی اور مسائل پیش کی اس موقع پر ڈی ائی جی ملاکنڈڈویژن عبدالغفور خان افریدی اور ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں قیام امن اور معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرانا پولیس اور عوام دونوں کی ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ عوام اور پولیس ملکر اپنے یہ مشترکہ ذمہ داریاں پوری کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں اور ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی قیام میں اپنا اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اب گاو ں گاوں میں ڈی ار سی کمیٹیاں بنانے کیساتھ ساتھ گاوں گاوں میں حفاظتی کمیٹیوں کی بنانے پربھی کام مکمل ہورہا ہے اور بہت جلد ان کمیٹیوں کی قیام عمل میں لائینگے انہوں نے کہا کہ پولیس اس وقت مکمل طور پر ازاد ہے اور نہ پولیس کسی کا کوئی سیاسی دباو قبول کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل مہم اور منشیات کی خلاف جاری اپریشن میں عوام پولیس کا ساتھ دیں کیونکہ اس وقت پولیس وہ کام بھی کررہے ہیں جو خود عوام اور والدین کاکام ہے انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل حادثات نے یہاں کی لوگوں کو بڑی جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اسلئے والدین اور عوام اس اہم مہم میں پولیس کا ساتھ دیں اس موقع پر لوگوں نے مٹہ اور مینگورہ میں ٹریفک کی بے قابوں صورتحال کیلئے عملی طور اقدامات اٹھانے نادرہ افس مٹہ میں خواتین پولیس تعینات کرانے پولیس محکمے کو سیاسی مداخلت سے ازاد کرانے اور سیاسی مداخلت پر پولیس کی تبادلوں کو روکنے اور پولیس محکمے کی وقار کو بحال کرانے سمیت دیگر اہم تجاویز بھی پیش کی گئی۔
588 total views, no views today



