قسط اول
تحریر: رفیع اللہ سوات
یہ بلاگ سیریز صحافی حضرات کے دلچسپی کیلئے بالکل نہیں ھے بلکہ یہ ایک تذکرہ ھے تاکہ صحافیوں, عطایئ صحافیوں, سوشل میڈیا کے گرووز اور تماش بینوں میں ایک ربط پیدا کیا جاسکے . صحافی میڈیا نہیں چھوڑ سکتے اور میڈیا ناظریں کو نہیں چھوڑ رھا… ایک رشتہ ھے جو مظبوط کرنے کی ضرورت ھے (Media and Audience).
پ
کرپشن کے مطلب اور معنی کو ھر کویئ اپنی ضرورت کے تحت کرتا ھے . میرے سمجھ میں کرپشن کا مطلب ھے کہ “ایک چیز یا عمل یا بات کو اپنے مستحق جگہ سے دور رکھنا” ..
1. ایک عطایئ صحافی نے ایک بیکری یا ھوٹل کی ویڈیو بنایئ جس میں صفایئ کی ابتر حالت کو برخلاف ‘جثہ’ ریکارڈ کیا گیا تھا اب وہ صحافی اس کو فون کرتا ھے کہ یا 5000 سکہ رائج الوقت ادا کرو یا میں اس کو انٹرنیٹ پر ڈال دیتا ھوں. وہ بیچارہ مرنے سے پہلے ذلیل نہیں ھونا چاھتا.
2. ایک ڈاکٹر نے ایک ‘صحافی’ یا عطائی صحافی کو فری معائنے کے بعد چٹھی دی . ڈاکٹر بغیر ضرورت کے اس کو غیر ضروری ادویات بلکہ سیمپل ادویات کا تھیلا بھر کر دینا بھول گیا اب وہ ڈاکٹر روز اس کی خیریت دریافت کرنے کیلئے فون کرتا ھے ( خیریت دریافت کرنا نہیں ھوتا بلکہ یہ کنفرم کرنا ھوتا ھے کہ میرے خلاف تو کویئ خبر نہیں دی).
یہ دونوں واقعات فرضی ھے . کسی واقعے سے مماثلت محض ‘حادثہ’ ھوگا . .
اس قسم واقعات کی ایک لمبی لسٹ ھے جو اس سیریز میں وقتا” فوقتا” شامل کئے جائنگے.
کرپشن صرف پیسے کی چوری کو نہیں جاتا.
1. اختیارات کا ناجائز استعمال کرپشن,
2. غلط رپورٹ یا دفعہ لکھنا کرپشن,
3. دو نمبر اور کمیشنی دوایئ لکھنا کرپشن,
4. غریب مریض سے ٹیسٹ کے زیادہ پیسے لیکر ڈاکٹر کو لفافہ پہنچانا کرپشن,
5. ڈیوٹی پر مقررہ وقت پر نہ پہنچنا کرپشن
6. مقررہ وقت پر ڈیوٹی پہنچنا لیکن اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنا کرپشن
7. دام زیادہ لینا یا تول کم کرنا کرپشن
8. کھیل میں اپنی صلاحیت سے کم تر کھیلنا کرپشن
9. دعوت میں مرغ ذبح نہ کرنا کرپشن
10. زبان پہ واہ واہ اور دل میں میل کرپشن
11. صحیح معلومات کے معلوم ھوتے ھوئے غلط معلومات دینا کرپشن
12. ایک غیر مستحق بندے کو مشھور کرنا کرپشن
اب اس درجن بھر کرپشن کے لسٹ میں اخری 2 کرپشن صحافی اور ‘عطایئ صحافی” بڑے ڈھٹایئ سے کرتا ھے… لیکن دس کے قریب کرپشن ھمارے سوسائٹی میں ھورھی ھے . صحافی اس “دس” حرکتوں کے پیچھے لگا ھوا ھے . فی الحال اس سارے لسٹ میں ڈاکٹر, پولیس اور سیاستدان زیر عتاب ھے ………
(جاری ھے)
903 total views, no views today



