مینگورہ(سوات نیوز )سوات میں ناقص اورغیرمعیاری پٹرول کی فروخت جاری،اسمگل شدہ ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی فروخت سے پمپ مالکان مالامال ،پٹرول پمپوں پرغیر معیاری اور ناقص پٹرول کی فروخت کیوجہ سے گاڑیاں کھٹارا ہونے لگی ، پمپ مالکان مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ناپ تول کے پیمانوں میں بھی ہیرا پھیری کر کے شہریوں کو لوٹا جارہا ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔معلوم ہوا ہے کہ مینگورہ شہر اور گردونواح میں پٹرول پمپوں پر ناقص اور غیر معیاری پٹرول مقررکردہ نرخ سے زیادہ قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کھلے عام پیمانہ جات میں بھی ہیراپھیری کرکے عوام کولوٹنے کا طریقہ اپنایا ہے ، ناقص اورغیرمعیاری پیٹرول سے گاڑیاں کھٹارہ ھونے لگی ان غیر معیاری ناقص اور ایرانی ڈیزل اور پیٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف متعلقہ محکمہ بھی کارروائی کرنے میں بے بس دکھائی دیتے ہیں۔عوامی حلقوں نے فوری طورپر متعلقہ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پمپس کے پیمانہ اور غیر معیاری پٹرول کے معاملے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہیں ۔
802 total views, no views today



