کبل، سابقہ ادوار میں حکمرانوں کے ایجنٹوں اور دلالوں نے ذاتی مفادات کے لئے جان بوجھ کر عوام کو ترقی سے دور رکھا،67سالہ تاریخ میں حکمرانوں نے ووٹ بٹورنے کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عیش و عشرت کو ترجیح دی،قومی دولت لوٹنے اور بیرون ملک منتقل کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں ،ایم ایم اے اور اے این پی کی دور حکومت میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پختونوں کا ناحق خون بہایا گیا،عام انتخابات میں خان خوانین کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کی عوامی حکومت قائم ہوچکی ہے،صوبائی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سابقہ تمام ادوار پر بھاری ہے بلدیاتی الیکشن میں مفاد پرستوں کو شکست دے کر مسائل کا حل گھر کی دہلیز پر فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی اور پی ٹی آئی سوات جی ایس سعید خان نے یوسی کالاکلے کے پہاڑی علاقہ نیمکئی شاہ بیکا میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی یوسی کالاکلے صدر علی شاہ،یوسی دیولئی صدر محمد رسول خان،ڈاکٹر امجد علی کے ایڈوائزر باچا حسین،ڈاکٹر حضرت صدیق،تاج محمد،ذاکر اور صدیق اکبر سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ پی ٹی آئی غریب عوام کی ہمدرد پارٹی جبکہ عمران خان نڈر ،بے باک اور عوام دوست لیڈر ہیں جنہوں نے آرام دہ زندگی کو پاکستانی قوم کے لئے قربان کرکے چار ماہ تک اسلام آباد کے سڑکوں پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے لوگ دھڑا دھڑ پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں انہوں نے اے این پی،مسلم لیگ اور جمعیت علماء سے ناطہ توڑنے والے بختی روان،گل ذادہ،عمر جان،سمیع اللہ،محمد ذادہ،معراج گل،کریم داد،ملوک ذادہ،گل شیر،ذاکر اللہ،اعظم خان،نصیب روان ،میاں سید،شکور،رحیم باچا،میاں سید امبر،جمشیداور دیگر کو خاندانوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ پی ٹی آئی میں خان خوانین کے بجائے ورکر کو عزت و احترام اور اعلی مقام دیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی بہترین پالیسیوں کے بدولت عوامی مسائل برق رفتاری سے حل ہورہے ہیں کمیشن کا خاتمہ کرکے عوام کا پیسہ سو فیصد عوام پر خرچ ہورہاہے جبکہ کرپشن کا خاتمہ کرکے اداروں کو خود مختار بنایا جارہا ہے تعلیم اور صحت پر خطیر رقم خرچ کرکے امیر وغریب کا فرق مٹا رہے ہیں جس کے بدولت واضح تبدیلی آچکی ہے انشاء اللہ پانچ سالہ دور اقتدار پورا ہونے تک کوئی بھی مسلہ باقی نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے بلدیاتی الیکشن میں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو کامیاب کرکے خان خوانین سے مکمل چھٹکار ا حاصل کریں تاکہ ترقی کے شروع کردہ سفر کو بطریق احسن پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے اس موقع پر منسٹر ڈاکٹر امجد علی نے پرائمری سکول نیمکئی کو مڈل کا درجہ دینے سمیت سڑک،بجلی ،واٹر سپلائی اور دیگر مسائل حل کرنے کے لئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
820 total views, no views today


