مدین م،ایم پی اے اور ایم این اے اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کے منہ پر طمانچہ، تیرات شیگل کے عوام نے آخر اپنی مدد آپ کے تحت روڈ پر کام شروع کردیا تفصیلات کے مطابق یو سی تیرات کے علاقہ شیگل کا مین روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے یہ روڈ ایم ایم اے کے دور حکومت میں پختہ تعمیر ہوا تھا اس وقت سے لے کر موجودہ دور حکومت تک اس روڈ پر کوئی تعمیری کام نہیں ہوا علاقہ کے عوام نے سابقہ دور حکومت اور اس کے بعد موجودہ دور حکومت سے بھی باربار تعمیر کی اپیل کی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی یاد رہے یہ روڈ گاؤں نالہ،تنگہ،ثمر باغ،شاہی سر،جانی مار،وغیرہ کے لوگوں کی آمدورفت کا واحد روڈ ہے آخر ایم پی اے اور ایم این اے اور صوبائی حکومت سخت دلبر داشتہ ہو کر اپنی مددآپ کے تحت عوام نے چندہ اکھٹا کر کے روڈ کی مرمت شروع کر دی ہے اس کے ساتھ علاقہ کے عوام نے سیاستدانوں کو خبر دار کیا ہے کہ آ ئندہ ان علاقوں کی طرف ووٹ کے لئے آنے کی زحمت نہ کر یں ورنہ ان کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی جائے گی اور کسی قسم کا رسپا نس نہیں ملے گا
960 total views, no views today


