بٹخیلہ(سوات نیوز)مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں مسلح ڈاکووں تاجر کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے لیویز نے علاقے میں ناکہ بندی کی مگر ڈاکووں انتظامیہ کے ہاتھ نہ لگے ۔
مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر دکان کے مالک کو یرغمال بنادیااور بینک سے لایاگیا رقم کی تھیلی لوٹ کر موٹرسائیکل کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملتے ہی لیویز کے دستے پہنچ گئے اور پورے علاقے میں ناکہ بندیاں کیں تاہم ملسح ڈاکووں گرفتار نہ ہوئے بٹ خیلہ کے شہریوں نے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کااظہارکیاہے اور عوام کی جان وامال کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے
850 total views, no views today
Comments



