سوات، آل سب انجینئرز ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ملک بشیر احمد ، جنرل سیکرٹری سرفراز خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام محکموں کے سب انجینئرز کے مسائل بروقت حل کر کے ہماری محرومیوں کا ازالہ کرے ، سب انجینئرز اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی مینگورہ میں تمام محکموں کے سب انجینئرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پریس سیکرٹری اکبر علی ، حبیب اللہ ، سیف اللہ خان ، حبیب الرحمان ، کریم الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت سب انجینئرز کے سروس سٹرکچر ، پروموشن اپ گریڈیشن پر نظر ثانی کر کے گریڈ 16دینے ، ڈپلومہ ہولڈرز کا پروموشن کوٹہ 33فیصد سے بڑھا کر 50فیصد کرنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں اور ہمیں صوبہ بھر میں احتجاج کی کال دینے پر مجبور نہ کریں ، ملک بشیر احمد اور سرفراز خان نے کہا کہ کلرکوں اور پیرا میڈیکس کی طرح ہمیں بھی ترقی دی جائے ، ہم طویل عرصہ سے مختلف محکموں میں کام کرتے چلے آرہے ہیں ، انہوں نے اس موقع پر حبیب اللہ کو صوبائی کوارڈنیٹر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا جس کا موجود شرکاء نے خیر مقدم کیا ، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ میونسپل کارپوریشن پشاور میں ایک سب انجینئرز سے پیش آنے والے واقعہ کا ازالہ کیا جائے ، مقررین نے کہا کہ سب انجینئرز محکموں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ضرور رکھتے ہیں تا ہم محرومیوں کا ازالہ نہ ہونے کیوجہ سے انجینئرز برادری موجودہ وقت میں مشکلات کا شکار ہیں ، صوبائی صدر ملک بشیر احمد نے سب انجینئرز پر زور دیا کہ وہ اتفاق و اتحاد سے اجلاس میں بلا عذر شرکت کریں اور ماہانہ میٹنگ کو کامیاب بنائیں تاکہ مسائل کے حل کیلئے راہ ہموار ہوں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ،وزیر خزانہ مظفر سید اور ممبران اسمبلی ہمیں جائز حقوق دینے کیلئے اقدامات کریں ، اجلاس میں صوبائی سطح پر کابینہ کے قیام پر زور دیا گیا اور جلد اس سلسلے میں دوبارہ اجلاس منعقد کرینگے تاکہ ہمارے مسائل حل ہوں اور ایسوسی ایشن پر سب انجینئرز کا اعتماد ہوں ، مقررین نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر تنظیم نے اب تک تمام فورمز پر آواز اُٹھایا ہے اور مزید کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
720 total views, no views today


