کبل، تحصیل کبل قبضہ مافیا نے کالاکلے میں قبرستان کی زمین پر قبضہ کرکے ٹیکسی سٹینڈ قائم کردیا ہے قبروں کو ہموار کرکے سٹینڈ کی قیام سے اہلیان علاقہ میں شدید اشتعال پیدا ہوچکا ہے انتظامیہ فوری نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار گاؤں کالاکلے سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیات میاں سید علی شاہ،بہادر پاچا،فرمان،عبد الواحد شاہ اور دیگر نے میڈیاکو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کالاکلے بس سٹاپ کے قریب روڈ کے کنارے واقع تاریخی قبرستان کے چار مرلہ زمین کو چند افراد نے قبضہ میں لے کر ٹیکسی سٹینڈ میں تبدیل کردیا ہے قبروں کو ہموار کرکے سٹینڈ بنانے پراہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ قبرستان کی قانونی کاغذات انکے پاس موجود ہیں لہذا صوبائی حکومت سمیت اے اے سی کبل نعیم خان فوری نوٹس لے کر مذکورہ زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔
716 total views, no views today


