ابو ظہبی : آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔یہ بھارت کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح ہے
افغانستان کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیا گیا 211 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔افغانستان کی جانب سے کریم جنت نے 42 جب کہ محمد نبی نے 35 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے محمد شمی نے تین جب کہ ایشون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا اور اپنی دھواں دار بیٹنگ سے میدان کے چاروں اطراف چھکے چوکوں کی بارش کر ڈالی۔روہت شرما نے 74 اور کے ایل راہول نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ہاردک پانڈیا نے 35 اور پنت نے27 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے کریم جنت اور گلبدین نائب نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا
868 total views, no views today



