ابوظہبی(ان لآئن)ائی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جمعرات کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم تین میچوں میں دو کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس لے کر گروپ ون میں تیسرے نمبرپر ہے جبکہ بنگلہ دیش اپنے چاروں میچ ہار کر پہلے ہی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوچکی ہے۔ آج کا دوسرا میچ سری لنکا اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اگلے تینوں میچ اچھے مارجن سے جیت کر ویسٹ انڈیز بھی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوار بننے کی دوڑ میں تاحال شامل ہے۔ سری لنکا کی ٹیم پر چار میں سے تین میچ ہارنے کے بعد آگے بڑھنے کے راستے بند ہوچکے ہیں
454 total views, no views today



