سوات(سوات نیوز) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن اور آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل کے ملازمین کل 5 نومبربروز جمعہ مہنگائی کے خلاف تمام سرکاری دفاتر میں مکمل ہڑتال کریں گے۔ ایپکا ضلع سوات کے صدر علی رحمان کے مطابق تمام سرکاری ملازمین صبح دس بجے کچہری چوک میں جمع ہوں گے، جہاں سے وہ نشاط چوک تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔وہاں پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔
462 total views, no views today
Comments



