مینگورہ، محلہ یوسف آباد کے عوام کا ٹرانسفارمرکی خرابی اور واپڈاکی لاپرواہی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،مشتعل مظاہرین صوبائی حکومت،وزیر اعلیٰ اورایم پی اے کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گل بر،ابراہیم ،حاجی گل اوردیگر نے کہاکہ علاقہ نویکلے یوسف آباد کا ٹرانسفارمر دو ہفتوں سے خراب پڑا ہے جس کی اطلاع باربار واپڈاحکام کودی مگر کسی نے توجہ دینے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی ،انہوں نے کہاکہ متعلقہ ذمہ داروں کو اس طرح خاموش دیکھ کر اہل علاقہ مایوس ہوگئے اوراز خود چندہ اکھٹاکرکے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے ٹرانسفارمر کی مرمت کی مگر اس کی خرابی مستقل بنیادی پر دور نہ ہوسکی،انہوں نے کہاکہ جب بھی اس سلسلے میں واپڈااہلکاروں سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں دوسری طرف علاقے میں دس دنوں سے بجلی بند پڑی ہے جس کے سبب دیگرمسائل اورمشکلات کے ساتھ ساتھ پانی بحران نے بھی سراٹھالیا ہے اس صورتحال کی وجہ سے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر مسئلہ فوری طورپر حل نہیں ہوا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبورہوجائیں گے،اس موقع پر مشتعل عوام نے صوبائی حکومت،وزیراعلیٰ اورایم پی اے کیخلاف سخت نعرہ بازی بھی کی ۔
706 total views, no views today


