مکہ مکرمہ (اے پی پی):سعودی عرب میں مقدس مساجد الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام اور اس کے بیرونی صحنوں کی سینی ٹائزنگ کے لیے 45 ٹیمیں مختص کر دی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی نے الحرمین الشریفین انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ 45 ٹیموں میں 600 کارکن ہیں جو روزانہ 25 لیٹر سینیٹائزر کا استعمال کریں گے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ سینی ٹائزنگ کے لیے استعمال ہونے والا تمام مواد ماحول دوست ہے،سینیٹائز کرنے والی ٹیمیں 500 مختلف آلات استعمال کریں گے جبکہ حشرات کے خاتمے کے لیے 50 خصوصی آلات کا استعمال الگ سے ہوگا۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ زائرین حرم کی سہولت اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
605 total views, no views today
Comments



