سوات(سوات نیوز)ریجنل ڈایریکٹر ملاکنڈ ڈویژن اسد قاسم نے ضلع بونیر میں قائم فوڈاتھارٹی کے آفس کا دورہ کیا۔ جہاں پر اسسٹنٹ ڈایرکٹر سجاد احمد نے انکا استقبال کیا،دفتری امور اور فیلڈ اپریشنز کے بارے میں ڈپٹی ڈایریکٹر کو تفصیلی بریفننگ دی گئ جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ڈپٹی ڈایریکٹر نے ضلع بونیر میں فوڈاتھارٹی کے عوام کو صاف اور معیاری خوراکی اشیاء کی فراہمی میں کاوشوں کو سراہا اور اپریشنز دوردراز کے علاقوں تک وسیع کرنے اور درپیش مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے۔
علاوہ ازیں ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم نے فیلڈ ٹیم کے ہمراہ بازار کا دورہ بھی کیا اور ناقص خوراکی اشیاء کے خلاف جاری آپریشن کے نگرانی کی، تین جگہوں کو فوڈسیفٹی ایکٹ کے سنگین خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ اس موقع پر موجود بونیر کے تاجر برادری کے نمائیندگان نے ریجنل ڈایریکٹر کے دورے کو بےحد سراہا اور فوڈاتھارٹی کے ساتھ بھرپورتعاون کا اعادہ کیا۔
عوام کیلیے جاری کردہ پیغام میں اسد قاسم کا کہنا تھا کہ فوڈاتھارٹی کا ملاکنڈ ڈویژن کے پسماندہ اضلاع پر خصوصی توجہ ہے تاکہ عوام کو صاف اور معیاری خوراکی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ اس حوالے ان اضلاع میں فوڈاتھارٹی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلیے ایسے دورے تواتر کیساتھ کئے جائینگے اور فیلڈ ٹیم کی استعداد بڑھانے کیلیے جدید آلات سے لیس کیا جائیگا۔
644 total views, no views today



