مینگورہ، سنٹرل ہسپتال کے سامنے کھلا مین ہول،روزانہ کئی گاڑیاں گرنے لگی،ایمرجنسی کے صورت مین ہول میں گاڑی گرنے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،مقامی ایم پی اے ہنگامی دورے اور اچانک چھاپے بھی بے کار،صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کے نظروں میں بھی کھلامین ہول نہ اسکا،ہسپتال انتظامیہ بھی ناکام ،عوام کا برا حال،منتحب نمائندے فرائض ادا کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے۔سنٹرل ہسپتال جو پورے مالاکند ڈویژن کا مین ہسپتال ہے مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کا ڈھنڈورا تو عرصہ دارز سے پیٹا جارہا ہے اب کئی مہینوں سے سنٹرل ہسپتال کے مین گیٹ کے سامنے کھلے مین ہول نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،ایمرجنسی کے صورت میں گاڑی مین ہول میں گرنے سے مشکلات میں اور اضافہ ہوجاتاہے،حیران کن مقامی ایم پی اے مقامی میڈیا کے من پسند افراد کے ساتھ اچانک ہسپتال کے دورے بھی کرتا ہے مگر تاحال ایم پی اے کو کھل مین ہول نظر نہیں ایا جبکہ اسی مین گیٹ پر داخل ہوکر دو دن پہلے صوبائی صحت شہرام ترکئی نے ہسپتال پر ’اچانک‘چھاپہ بھی مارا تھا مگر ان کو بھی نہیں دکھائی دیا،عوام نے ذمہ داروں سے حال واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔
614 total views, no views today


