سوات(سوات نیوز)نارکاٹکس کے خلاف سوات پولیس ان ایکشن،متعدد منشیات فروش گرفتار4191گرام چرس،770گرام ہیروین، 267گرام آئس، 2عدد پستول اور 42کارتوس برآمد
تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
سوات پولیس کا ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ایس پی آپر سوات درویش خان اور ایس ڈی پی اُوز کی نگرانی میں تھانہ مینگورہ،تھانہ رحیم آباد، تھانہ بنڑ، تھانہ فتح پور،تھانہ غالیگے، تھانہ کانجو، تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات فروش گرفتار کئے، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر4191گرام چرس، 770گرام ہیروین، 267گرام آئس، 2عدد پستول اور 42کارتوس برآمد کر لی۔
https://www.youtube.com/watch?v=oiEBlRAH5hw
گرفتار منشیات فروشوں میں جنت گل ولد فضل خالق سکنہ مامون کالونی رحیم آباد، شاہ فہد ولد ریاست علی سکنہ قمبر، وزیر ولد جمعہ خان سکنہ بر چم فتح پور، رحمت علی ولد شیرین سکنہ چور بازار کانجو، حضرت علی ولد بدر زمان سکنہ چالیار خوازہ خیلہ، ناصر خان ولد جلیل خان سکنہ سکنہ گورگھیان پھندو پشاور، سیر رحمان ولد گل رحمان سکنہ فتح پور، واحد زمان ولد محمد گل سکنہ کوٹہ شامل ہیں۔
گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔
498 total views, no views today



