سوات، مینگورہ کے نواحی علاقہ رحیم آباد جی ٹی روڈ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ، ٹریفک نظام درہم برہم ، شہروں اورمقامی کاروباری حضرات کو شدید مشکلات ، یہ حلقہ پی کے 80فضل حکیم کی حلقہ میں شامل ہے۔ اس روڈ کو پچھلے دنوں میں 200میٹر تک بنادیا گیا تھا لیکن بد قسمتی کیوجہ سے اور ٹھیکدار کی ناقص میٹرئیل لگانے سے اور حکام کی عدم توجہ سے یہ روڈ ایک بارش ہونے سے کھنڈارات میں تبدیل ہوگیا ، جس کی وجہ سے شہروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور منٹوں کاراستہ گھنٹوں میں طے کرتے ہیں ۔ مقامی کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ اس روڑ بنے سے کوئی فائدہ نہیں یہ قومی خزانے کا نقصان ہے سوات کے عوام کے ساتھ ہر طرف سے ذیاتی ہورہی ہے اور ہر حکومت لوگوں کو بیوقوف بنا نے اپنے جیب بھر کے چلے جاتے ہیں مگر اس طرح بیوقوفی ایک حکومت میں بھی نہیں ہوا ہوگا۔ جو اس حکومت تحریک انصاف اور ایم پی اے فضل حکیم پی کے 80میں ہورہا ہے ۔ اس روڈ میں تھرڈ کلاس سے بھی نیچے میٹرئیل کو استعمال کیا گیا ہے جو ایک بارش سے کھڈارات میں تبدیل ہوگیا ہے جس سے حکومت بالکل ناخبر ہے ،شہروں کا کہنا ہے یہ تحریک انصاف کے تبدیل ہے ، تحریک انصاف کرپشن اور دھاندلی کے خلاف خود دھرنے دیتے ہیں مگر خود کرپشن دونوں ہاتھوں سے کررہے ہیں اور زندہ ثبوت رحیم آباد جی ٹی روڈ ہے ۔رپورٹ: قیصر خان زمرود سوات نیوز ڈاٹ کام
699 total views, no views today


