سوات پولیس نے ماہ اکتوبر میں مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہونے والے کاروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے
گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں میں 40اشتہاریوں سمیت متعدد منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی
پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 189کلو چرس، 17کلو ہیروین، 5کلو آئس، 328لیٹر دیسی شراب، 1351مشتبہ گان، 3733 انسدادِ کاروائی، کلاشنکوف13، بندوق چھریدار02، شارٹ گن 78، پستول 194، کارتوس 4035، ہینڈ گرنیڈ 02، خنجر07 کرلی ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ریجن عبد الغفور آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد نواز مروت نے اس حوالے سے بتایا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کاروائیوں کے نتیجے میں قتل و اقدام قتل، چوری سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کے ویژن کے مطابق ”منشیات سے پاک خیبر پختونخواہ“ کے تحت متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، ہیروین، آئس برآمد کرکے جیل بھجوائے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسیر سوات زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ جرایم پیشہ افراد سوات چھوڑ دیں ورنہ انکے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جایئگی،سوات پولیس کو عوام کا خادم بنادیا ہے، سوات میں جرایم کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے، ایک ماہ میں بڑی کامیابیاں ملی ہے پولیس عوام کے ساتھ رویہ بہتر بنایئں ان خیالات اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام پرامن اور محب الوطن لوگ ہے اور اس ملک کی خاطر انہوں نے جو قربانیاں دی ہے انکو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا کایئگا انہوں نے ہمارے آج کیلیے اپنا کل قربان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات پولیس عوام کے خادم ہے اور ان کے ہر مشکل میں انکے ساتھ رہینگے کہا کہ یہاں کے عوام کے بروقت مسائل کے حل کیلیے اور کورٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں روزانہ خود بیٹھ کر عوامی مسائل سنتا ہوں اور انکو بروقت حل کرنے کیلیے ہر ممکن کوشش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ سوات میں جرایم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے

جس کی نگرانی خود کرتا ہوں اور مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرایئک آپریشن کے دوررس نتائج مل رہے ہیں اور اسمیں بڑی کامیابیاں ملی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن کے ہدایات پر منشیات کے خلاف بھرپور طریقے سے کاروائیاں جاری ئے اور معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ کرکے دم لینگے اور اپنے نوجوان نسل کو ایک پر امن اور منشیات سے پاک مستقبل دینگے انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے اور اس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جایئگی کہا کہ میری دروازے عوام کیلیے ہر وقت کھلے ہیں وہ اپنے مسائل کے حل کیلیے بلا خوف و خطر ایئں انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاینگے۔
انہوں نے مزید کہا والدین اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کے ہر گز اجازت نہ دیں، آئے روز حادثات کے وجہ سے بہت سے کمسن بچوں نے غفلت کے وجہ سے اپنے جانوں کو ضائع کیا۔موٹرسائیکل ڈرائیورز ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ سے اجتناب کریں۔
544 total views, no views today



