مینگورہ، ضلع سوات بھر میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ،اہم شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند، سوات کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ،سردی میں شدید اضافہ ، شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ سوات کے بالائی علاقوں کالام میں دو دنوں میں دو فٹ تک برفباری ریکارڈ ، مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ، عوام گھروں میں محصور ،سردی کی شدت میں اضافہ ، کالام بحرین روڈ فی الحال ٹریفک کے لئے بحال ہے ۔ملک کی دیگر حصوں کی طرح سوات کے بالائی علاقوں کالام،مدین ،بحرین ،ملم جبہ بارش اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں کالام سمیت دیگر بالائی علاقوں میں دو دنوں میں تقریباََ دو فٹ تک برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ سمیت عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ دوسری جانب سر دی کی شدت میں اضا فے کے ساتھ ہی بیماریاں بھی پھوٹ پڑی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، زکام، کانسی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ۔دریں اثناء ڈی سی سوات نے دریائے سوات اور برساتی نالوں کے قریبی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر کریں ، اس سلسلے میں انتظامیہ بھی اپنے زمہ داری پوری کررہی ہے ۔
پراوینشنل ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )کے اعلامیہ کے مطابق سوات بھر میں مزید تین دن بارش جاری رہے گا ، جس کے وجہ سے برساتی اور دوسرے دریاؤں کے سطح پانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے وجہ سے آس پاس ابادی کو خطرہ ہوگا جبکہ بالائی علاقوں میں سلائڈنگ ہوگی ، اس سلسلے میں انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریاؤں اور برساتی نالوں کے اس پاس رہنے والے محفوظ مقامات منتقل ہوجائے ۔
873 total views, no views today


